?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو بھی شریک تھے ۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری نے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا وزیراعظم کیساتھ سیلاب سے تباہی پر بات ہوئی ،موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شہباز شریف نے جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یواین اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ،، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں دائر درخواستوں کو غیر موثر ہونے پر خارج کر دیا۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز ” کے مطابق ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں، وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
موجودہ حکومت نے چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے
دسمبر
خیبرپختونخواہ میں مدارس کی گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی
?️ 21 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی
اپریل
خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا
اکتوبر
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے
جنوری
خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جولائی
ایران کی قیادت یا نظام پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام کا ردعمل سخت ہوگا؛جماعت اسلامی کا انتباہ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکہ
جولائی
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری
مئی