وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے، یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے اور 20 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا جاپانی دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس دورے کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی و تجارتی پیکج کا اعلان متوقع ہے، جس میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات کے فروغ سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے، متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاپان کے سفیر اکاماتسو شُوئچی نے اس دورے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور یہ دورہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف جاپانی وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ چاہتے ہیں یہ دورہ حکومتی سطح کے ساتھ عوامی، کاروباری اور تعلیمی شعبوں میں بھی تعاون کے نئے دروازے کھولے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 17 اگست کو 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان جائیں گی، جہاں وہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گی اور اعلیٰ جاپانی حکومتی شخصیات و بزنس لیڈرز سے ملاقات کریں گی، ان کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع متعارف کرانا اور تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

مشہور خبریں۔

جامعہ پنجاب: تحقیقات میں سینئر سیکیورٹی افسر طلبہ سے جھگڑے کا ذمے دار قرار

?️ 25 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ

جنگی سرمایہ کاری اور سفارت کاری ساتھ ساتھ؛ کوشنر کے مالی مفادات کے ٹکراؤ کا سوال

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق جیرڈ کوشنر کی سرمایہ

یوکرائنی دارالحکومت پر روسی میزائل اور ڈرون سے حملہ

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نے فوری خبر میں بتایا ہے کہ روس

اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ

وزیر اعلیٰ کو 24گھنٹے ایوان کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ

?️ 11 جنوری 2023 لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر

ایرانی وزیر خارجہ کے معاون کی امریکہ کے ساتھ مفاہمت پر وضاحت

?️ 15 جون 2026 سچ خبریں:  کاظم غریب آبادی، معاون وزیر خارجہ ایران نے قومی

پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

?️ 2 اکتوبر 2025پاکستانی وزیر اعظم نے امدادی بیڑے الصمود پر اسرائیل کے حملے کی

عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے