?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لئے کام جاری رکھنا چاہئے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی
جولائی
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات
?️ 10 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ
جولائی
ایک سالہ طوفان الاقصی کے بارے میں کچھ اہم نکات
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر
اکتوبر
شام میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے:روس
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے جولانی حکومت
مارچ
فتح اور خطے کو بدلنے کے بارے میں نتن یاہو کا خیال خام
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر
مارچ