وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور دیا ہے کہ جدید تعلیم کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دیں۔

اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے اچھا قدم لیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت اس معیار کی نہیں ہے جو کہ ہونی چاہیے اور ایسا نہیں لگتا کے رواں برس اس کے لیے تیزی سے قدم اٹھائے گئے ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط پروگرام بنانا چاہیے جس میں اساتذہ کو ٹیبلیٹس دیے جائیں جبکہ طلبا اور اساتذہ کی حاضری کو بھی دجیٹائیز کیا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس پورے پاکستان میں قابل اور ہونہار بچوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ اگر بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تو ان کے ہاتھوں میں لاکھوں لیپ ٹاپ دینے ہوں گے تاکہ پورے پاکستان میں آئندہ کے ہونہار معمار جدید تعلیم کے اصلوب سے روشناس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم صوبائی اور نجی اداروں سے ملکر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائیں کیونکہ اسلام آباد تک آپ کی حدود بہت تھوڑی ہیں اصل کام صوبوں کے ساتھ ملکر اس کام کو آگے بڑھانا ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر حکومتوں کا مقام نہیں ہے، ہمیں بچوں اور بچیوں پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی اس کے لیے ہوٹلز، ٹیکسٹائل انڈسٹریز، سلائی کڑھائی اور موٹر مکینک کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں اور فی کس بچا یہ بچی ان کو فیس ادا کریں تاکہ وہ کمپنیاں ان کی تربیت کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ کام نہیں کہ عمارات تعمیر کرائے، مشینیں منگوائے اس میں کرپشن ہو اور وقت کا نقصان ہو، لہٰذا ملک کے بہترین اداروں سے خدمات حاصل کی جائیں کیومکہ ایسا پروگرام ہم نے پنجاب میں شروع کیا تھا جو پورے صوبے تک پھیل گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن بچے اور بچیوں کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنا، تعلیم کا انتظام کرنا ہمارا فرض ہے، وہ بہت ذہین بچے ہیں مگر ان کے پاس سرمایہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دانش اسکولوں کا انتظام کریں گے تاکہ ان کو بھی احساس ہو کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی بہنوں، اسدعمر و دیگر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع

?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

طلبہ تنظیموں کا سندھ حکومت سے طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں طلبہ تنظیموں نے سندھ حکومت سے طلبہ

فرحان اختر کا ایک  منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

?️ 10 اگست 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے ایک

صنعا سے وابستہ اخبار کا کارٹون؛ برج خلیفہ سے ٹکرانے کی الٹی گنتی

?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں:  صنعا سے وابستہ یمنی اخبار الثورہ نے ایک کارٹون شائع

کورونائی نسل پرستی

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ

ٹرمپ پر عدالتی جرمانے کی آدائیگی

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اس مشکل صورتحال سے تنگ آچکے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جملے

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے