وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا وزیراعظم نے باضابطہ اعلان بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چارکروڑ سے زائد بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، اب وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، یہ ریلیف گھریلو، کمرشل اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا، اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ طریقے ڈھونڈے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں، اس کے لیے پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے تیزی سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو، محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں  لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

جو بائیڈن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکہ میں صیہونی منصوبہ

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: ٹرمپ سنچری ڈیل ایک خالصتاً صہیونی منصوبہ تھا جسے ریاستہائے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط؛ وجہ ؟ 

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو

فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور

کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا

تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں

طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دو

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 29 افراد کا انتقال

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر تیزی سے پھیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے