?️
لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایس سی او کے سیکریٹری جنرل سفیر ژانگ منگ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک امن قائم کرنے اور بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایندھن اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک بشمول چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان سمیت بڑی تعداد میں ممالک کے لیے معاشی اور مالی مشکلات اور ان سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے جامع ترقیاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔
وزیر اعظم نے انٹرا ایس سی او تجارت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مناسب فنڈنگ میکانزم تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے تجارت اور معیشت، رابطے اور نقل و حمل، غربت کے خاتمے، توانائی، زراعت اور غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی روابط جیسے شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور قومی ترقی کے اہداف پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کے ایس سی او-آر اے ٹی ایس کے کام کو سراہا، جہاں پاکستان، دیگر ارکان کے ساتھ مل کر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹیری جنرل نے تنظیم میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا اور وزیراعظم کو ستمبر میں ازبک شہر سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی دعوت دی۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی شرائط میں نرمی پر غیر رسمی آمادگی ظاہر کردی، مفتاح اسمعٰیل
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
ستمبر
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی
فلسطینی نسل کشی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں، عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا
نومبر
امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کیا
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک اور مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا
نومبر
یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونا ترجیح نہیں ہے: اسٹولٹنبرگ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ کے
مارچ
وفاق کا سندھ، بلوچستان سے پیٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاق نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے
اگست
انٹرنیشنل ریڈ کراس: 20 لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہیں
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے یمن میں اسکولوں
ستمبر
14 بچوں کی بازیابی کے حکم کے ساتھ 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب
?️ 8 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر
مارچ