?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائےْ، کیونکہ گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، چنانچہ ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بالآخر یہاں تک بات پہنچی کہ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفرااسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے جاچکے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفرااسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی تاہم آج وہ دن آیا ہےکہ پورے پاکستان میں گھریلوصارفین کےلیے معیاری ایندھن ’ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس‘ ( آر ایل این جی) کے کنکشنز کا اجرا کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے، یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔


مشہور خبریں۔
سعودی جیلوں میں مقتولین کی لاشوں کے بارے میں رازداری
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کی جیلوں میں
جنوری
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے
اکتوبر
آئرلینڈ کا اقوام متحدہ سے نیا مطالبہ
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر آئرلینڈ مائیکل ڈی ہگنس نے زور دے کر کہا
ستمبر
شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
میں پاکستانی قوم کو با عزت قوم بنانا چاہتا ہوں
?️ 19 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جلسے سے خطاب
جولائی
’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارتی جارحیت اور حملوں کے بعد پاکستان کی جانب
مئی
ہم پوری دنیا کی مشکلات حل کر سکتے ہیں؛امریکہ کا دعوی
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے پہلے دن کہا
جنوری
واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک
مئی