وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح کردیا

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا، جو 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے اور  جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب، جنوبی کے پی اور بلوچستان میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا اور بڑی منڈیوں تک ترسیل آسان ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا ، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔

اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ 5سال کے اہداف کو ہم نے تین سال میں پورا کرلیا، ہمارے دور میں بننے والی سڑکیں تیزی سے مکمل ہورہی ہیں اور مہنگائی کے باوجود کم لاگت میں سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، سڑکیں زیادہ بنائیں، سستی اور شفافیت کیساتھ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سڑکیں کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنائی گئی ہیں، صرف سڑکیں بنانا ہمارا کام نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت بھی ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود

اسرائیل کے ساتھ جنگ کس مرحلے میں ہے؟عالمی عربی اخبارات کی سرخیاں

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ اور شہید یحییٰ السنوار

45 سال بعد بھی مصریوں کی ہم سے نفرت میں کمی نہیں آئی: صیہونی سیاسی تجزیہ نگار

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی سیاسی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور مصر کے درمیان

سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،رانا ثناءاللہ

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا

قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل پاس کروایا

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری قومی اسمبلی

یوکرین کی جنگ کے دوران برطانیہ کی سعودی عرب سے درخواست

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے