?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
قوم سے خطاب میں شہبا زشریف نے کہا کہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید کی خوشیاں تب مکمل ہوتی ہیں، جب ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا مشکل حالات سے دوچار ہے ،خطے میں جنگ نے عالمی معیشت اور امن کو جھنجھوڑکر رکھ دیا ہے،بحران سے متعلق خدشات ہر لمحے کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہیں،صورتحال یوں ہی بگڑتی رہی تو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ احساس ہے کہ تیل کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے عوام کی زندگی متاثر ہوئی ہے ،بہت سے گھرانوں کو ضروریات زندگی پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ 13مارچ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھرنمایاں اضافہ ہوا،پیٹرول کی قیمت میں 50 اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کا 24 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی،ہم جہاں تک ممکن ہو عوام کو تیل کی قیمتوں کے بوجھ سے بچانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوچکا ہے،عید پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی تجویز کو مسترد کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک بار پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا 45 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ،ہم اضافہ روکنے کےلیے 79 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان اقدمات سے جہاں ضرورت مند طبقات کو سہارا ملا ہے وہاں خوشحال طبقے نے بھی فائدہ اٹھایا ہے ،ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ ریلیف صرف حقدار تک پہنچے ۔


مشہور خبریں۔
سیاسی و معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی
دسمبر
ہمارے ملک سے ترکی اور امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے:شامی عہدہ دار
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اپنے ملک سے ترکی
مئی
ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ رضا امیری مقدم
?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے
جنوری
امارات کی عالمی برادری سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید
اگست
تل ابیب کی صورتحال انتہائی خراب ہے؛ صہیونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ایک صہیونی ذرائع ابلاغ نے لبنان کے ساتھ معاہدے کو ایک
جون
7 سے 9 لاکھ کیوسک پانی کے ممکنہ سیلاب کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت
ستمبر
برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف
مئی
"جمبلاٹ”: شام کی پیش رفت ایک طویل بحران کا آغاز ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ نے
جولائی