?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ نامزدگی اور بعد کی صورتحال پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔
بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مسلسل بدلتی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر سینئر پارٹی قیادت اور وزرا بھی شریک تھے۔
گذشتہ روز عثمان بزدار نے پنجاب کی وزارت اعلی سے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی تھی جو کہ بحث کیلئے منظور بھی ہو گئی تھی، قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو
جولائی
یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی
فروری
ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صنعا
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی تبدیلی اور تعمیراتی حکومت کے وزیر خارجہ جمال
جنوری
امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں:فواد چوہدری
?️ 3 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین
مئی
حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے قطر پر حملہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی دیوانگی کو ظاہر کرتا ہے
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے امور کے تجزیہ کار نے دوحہ پر
ستمبر
ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل