وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  سپریم کورٹ کے احترام  میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے از خود نوٹس کی سماعت کے بعد  سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا۔اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ عدالت عظمی کے حکم کے احترام میں آپ کو پیش ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں سانحہ آرمی پلک سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ دی گئی۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت بارے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کے حکم کے احترام میں آپ کو پیش ہونا چاہیے۔وزیراعظم ممکنہ طور پر سپریم کورٹ پیش ہو سکتے ہیں جس کے بعد فوری طور پر سپریم کورٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔وزیراعظم کا سٹاف سیکیورٹی سٹاف بھی سپریم کورٹ پیش ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کا سیکیورٹی سٹاف داخلی دروازوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے از خود نوٹس پر سماعت کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی لیپس تھا، حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئیے، اس وقت کے تمام عسکری و سیاسی حکام کو اس کی اطلاعات ہونی چاہئیے تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں اور اداروں کو تمام خبریں ہوتی ہیں لیکن جب ہمارے اپنے لوگوں کی سکیورٹی کا معاملہ آتا ہے تو وہ ناکام ہو جاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

 سعودی ولیعہد کی فرانسوی اور برطانوی رہنماؤں سے غزہ اور یوکرین پر اہم مشاورت  

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امانوئل

نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے

?️ 9 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا

کیا امریکہ بحیرہ احمر کو فوجی بنانا چاہتا ہے؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے یمن میں

بائیڈن کے مغربی ایشیا کے پہلے دورے کا اختتام شہزادہ الفیصل کے ہمراہ ہوا

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے ہفتہ کی شام تہران کے وقت کے

افغانستان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ذرائع ابلاغ نے افغان حکام کے حوالے سے اعلان

یورپی یونین کی جانب غزہ پر آرٹیکل 99 کی حمایت

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:جوزپ بریل نے یورپی اراکین سے کہا کہ وہ تنظیم کے

توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے