?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح لائیواسٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں9211 سروس بحال کر دی گئی۔ مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جلد سروس بحال کر دی جائے گی۔
زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی مکمل ہے، مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوگا، جھینگے کی فارمنگ کیلئے پنجاب اور بلوچستان میں ہیچریز کا افتتاح جلد کر دیا جائےگا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ زیتون کی 20 ہزار ایکڑ پر کاشت کیلئے پودوں کی درآمد شروع کر دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی ہے۔
حکومت نے پہلی بار جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے نافذ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اعتماد کا نتیجہ ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر سب سے بڑی ماحولیاتی تباہی
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی 75 فیصد زرعی زمینیں تباہ کر دی
جون
ٹرمپ کی قیادت کی خصوصیت دوطرفہ تعلقات کی بحالی ہے
?️ 24 اگست 2025ٹرمپ کی قیادت کی خصوصیت دوطرفہ تعلقات کی بحالی ہے روسی صدر
اگست
آپ چلاتے ہیں واٹس ایپ تو یہ خبر ہے آپ کے کام کی
?️ 20 فروری 2021نیویارک(سچ خبریں) آپ کو شروع میں ہی ایک کام کی خبر سے
فروری
اغواکاروں نے واپس گھر جانے کیلئے ٹیکسی بُک کروائی اور 500 روپے کرایہ بھی ادا کیا، حسن احمد
?️ 2 دسمبر 2023کراچی:(سچ خبریں) اداکار حسن احمد نے اپنے ساتھ 2012 میں ہونے والے
دسمبر
یہ نیتن یاہو کی آخری جنگ تھی: اسرائیل کا چینل 12
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: رونین تسور نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ
جون
چین کا امریکہ پر دسیوں ہزار سائبر حملوں کا الزام
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بیجنگ نے واشنگٹن پر دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے اور حساس
ستمبر
وزیراعظم کا گندم و دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی کا حکم
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم، چینی، کھاد اور
مئی
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی
?️ 22 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی
ستمبر