?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے قوم کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی اور بتایا کہ وزیراعظم آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کا خطاب ایک ایسے وقت میں ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر ایک اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
3 مارچ کو ایوان بالا کی 37 نشستوں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہنے والی نشست اسلام آباد کی جنرل نشست تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف و حکمران اتحاد کے امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ تھے اور ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تھے۔
حکمران جماعت کو یقین تھا کہ وہ قومی اسمبلی جو اس نشست کے لیے الیکٹورل کالج تھی وہاں اکثریت کی وجہ سے یہ نشست جیت لے گی تاہم نتائج اس کے برعکس آئے اور اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کرسکے اور 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
دلچسپ امر یہ رہا کہ اسلام آباد سے ہی خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما 174 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ اپوزیشن کی امیدوار کو شکست دیکھنا پڑی۔
اس اپ سیٹ شکست کے بعد جہاں حکومت کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا وہیں اپوزیشن نے اس پر فتح منائی اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر وزرا نے ایک پریس بریفنگ کی اور بتایا کہ وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی سلسلے میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ہفتہ 6 مارچ کو دوپر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز
نومبر
عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی
فروری
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کردی
?️ 26 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے سوات
اگست
نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر
اکتوبر
لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے عوامی مظاہرہ
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر
ستمبر
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی
نومبر
ایل ڈی اے میں پیپر لیس سسٹم لانے اور یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ
?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں پیپر لیس
اپریل