وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی

پاکستان عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔
جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔ تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔

ملاقات کے شرکاء نے تقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے، اصلاحات کے لیے پوری کاروباری برادری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں، وزیرِاعظم کی وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کے لیے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لیے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کے لیے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

فرانس میں پانی کی قلت سے اندرونی تنازعات کا خطرہ

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں بہت سے لوگ حال ہی میں بجلی کو محفوظ

غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ سینٹر جلد فعال ہوگا

?️ 18 اکتوبر 2025غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ

یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن  

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت

شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان

?️ 25 جنوری 2021شیخ رشید کا نوازشریف کے لئے بڑا اعلان اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی

افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں

?️ 20 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ

میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز

?️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

کیا سنی اتحاد کونسل کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہو جائے گا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علماء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے