?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے اس امر کو سراہا کہ دونوں فریقوں نے بنیادی دلچسپی کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں فریقین بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے نومبر 2024 میں منعقد ہونے والے انتیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کوپ۔
29 کے میزبان شہر کے طور پر باکو کے انتخاب پر وزیر خارجہ بیراموف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اس اہم ایونٹ کے کامیاب نتائج کو یقینی بنانے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ جون 2023 میں باکو کے دورے کے دوران صدر الہام علیوف کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو اس سال کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
آذربائیجان وزیر خارجہ نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان جمعرات کو ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انہیں آذربائیجان کی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی بھرپور خواہش کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ بیراموف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
نفتالی بینیٹ نےاسرائیل حکومت کو دہشت گرد قرار دیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے
دسمبر
بھارت جارحانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس
?️ 19 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
ستمبر
جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے
اپریل
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت
?️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
غزہ کی جنگ کو روکنے کا راہ حل
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی
اکتوبر
غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے
اکتوبر
عراقی وزیراعظم السودڈانی غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے خلاف
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عرب لیڈرز کے اجلاس
مئی