?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے پاکستان کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت میں پاک فوج کی صلاحیتوں ، دفاع وطن کی قوتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے،سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ آپکی مدد فرمائے۔وطن عزیز کے دفاع،سلامتی ، تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپکو میسر رہے گا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف کی کمان سنبھال لی ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھڑی جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دی ۔
تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منقعد ہوئی۔ نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپ دی گئی۔۔ پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔
فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر کی،آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈر ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جب کہ نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر صیہونیوں کے دھماکوں سے دہشت
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ
جولائی
بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ
?️ 17 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی
اگست
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
?️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا
جون
پاکستان امریکہ کو نشانہ بنانے والے ایٹمی میزائل کی تیار میں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: امریکی خفیہ رپورٹس کے مطابق، جو معروف جریدے "فارن افرز”
جون
موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا
مارچ
’بنیان مرصوص‘ فلم میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے، امر خان
?️ 30 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ
جون
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا رد عمل
?️ 9 اکتوبر 2025حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا
اکتوبر
پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
?️ 14 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں
دسمبر