وزیراعظم شہباز شریف ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، اپنا یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کرر ہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ثقافت، معیشت، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون رکھتے ہیں، یہ وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں برس کے دوران برادر اسلامی ملک کا 5 واں دورہ ہوگا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والے ’ون واٹر سمٹ‘ میں شرکت کریں گے، سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے اس سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اعلیٰ سطح پر سیاسی وعدوں کے ذریعے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے جس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان کی طرف سے پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کو برداشت کرنے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے، ذرائع معاش بڑھانے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلابوں، غیر معمولی اور انتہائی موسمی حالات اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے ساتھ آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے بامعنی عالمی تعاون پر زور دیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی طے ہے، اس ملاقات میں خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا، شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال

دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ’سرحد پار‘ کے عناصر ہیں، وزیر داخلہ

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

?️ 27 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد

پاک بھارت کشیدگی؛ وزیرخارجہ کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری

اسرائیل رونالڈو کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں: صیہونی میڈیا

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے کان چینل نے اس حکومت کی وزارت خارجہ

حزب اللہ کے حملے کے وقت فوج سو رہی تھی: اسرائیلی فوجی 

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ نگار ناعوم امیر نے

ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے اڈوں کے استعمال پر انگلینڈ میں احتجاج

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: انگلینڈ کے عوام نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے