وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ’ریڈیو پاکستان‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم آج صبح لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ قبل ازیں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شہباز شریف 14 نومبر کو (آج) اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام دو روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گی اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے آرمی کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لندن میں اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر سے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہوجائے گا اور وزیر اعظم حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہباز شریف مصر میں دو روزہ موسمیاتی کانفرنس کے اختتام کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے، 8 نومبر کو جب وزیراعظم شرم الشیخ سے روانہ ہوئے تھے تو انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہوں‘ لیکن بعد ازاں انہوں نے وطن واپس آنے کا پلان تبدیل کردیا تھا اور نواز شریف سے ملنے قطر سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔

شہباز شریف نے صرف اپنے نجی عملے کے ساتھ لندن میں قیام کیا تھا جبکہ وفد کے دیگر ارکان ماحولیاتی کانفرنس کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ

غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی

اسرائیل فوجی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم یہودیوں کی بھرتی پر مجبور

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے افشا کیا ہے کہ فوجی ادارہ

صیہونی فلسطینی بچوں کے خلاف اپنے غیر انسانی جرم کا اعتراف کرتے ہیں

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں شیر خوار بچوں

السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو

افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید

پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا

?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے

پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، جنرل اویس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے