وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ’ریڈیو پاکستان‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم آج صبح لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ قبل ازیں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شہباز شریف 14 نومبر کو (آج) اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام دو روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گی اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے آرمی کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لندن میں اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر سے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہوجائے گا اور وزیر اعظم حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہباز شریف مصر میں دو روزہ موسمیاتی کانفرنس کے اختتام کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے، 8 نومبر کو جب وزیراعظم شرم الشیخ سے روانہ ہوئے تھے تو انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہوں‘ لیکن بعد ازاں انہوں نے وطن واپس آنے کا پلان تبدیل کردیا تھا اور نواز شریف سے ملنے قطر سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔

شہباز شریف نے صرف اپنے نجی عملے کے ساتھ لندن میں قیام کیا تھا جبکہ وفد کے دیگر ارکان ماحولیاتی کانفرنس کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر بڑھتی تشویش

?️ 12 دسمبر 2025 امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر

خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ

محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     آج صبح منگل کو نابلس کے پرانے علاقے میں

اسرائیل عادت سے مجبور

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی

یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر جاری وحشیانہ

امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

سیاسی تعطل کے خاتمے سے صیہونیوں کی مایوسی

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ تر صہیونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے