وزیراعظم شہبازشریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا

شہباز شریف پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا، انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ایرانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو اپنے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا ، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی روابط سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیا، انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز

خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی

?️ 17 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام

عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟

?️ 24 دسمبر 2025عبوری شامی حکومت کے پوتین سے کیا مطالبات ہیں؟ شام کی عبوری

وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع

?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان

قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،

ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد عارضی طور پر امن قائم

?️ 2 دسمبر 2024ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز

سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال

?️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے