?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا، انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ایرانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو اپنے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا ، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی روابط سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔
ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیا، انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست میں بڑھتی ہوئی معاشی تباہی؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست میں چھوٹے کاروباروں کا بحران بڑھ رہا ہے، اور
دسمبر
فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا
?️ 1 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو
اپریل
جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی آئینی بینچوں کیلئے ججز سلیکشن کے معیارات بنانے کی مخالف
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی
اگست
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے
?️ 23 جون 2021اسلام آبا(سچ خبریں) جہاں گرمیوں کے دوران گیس کی قلت سے بجلی
جون
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا
?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا
جون
اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی
جولائی
چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی
جولائی