?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے تین قومی ہیروز نے ملاقات کی، وزیراعظم نے 25، 25 لاکھ روپےکے چیک دیے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایوان وزیراعظم میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین قومی ہیروز ( جو پیشےکے لحاظ سے چرواہے ہیں ) نے ملاقات کی، جنہوں نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 سے زائد جانیں بچائیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل تھے، وزیراعظم نے تینوں افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کا 24 کروڑ عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم آپ تینوں ہیروز کیلئے دعا گو ہے، آپ نے احساس ذمہ داری کے ساتھ بروقت اطلاع دے کر انسانی جانیں بچائیں، وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیک بھی پیش کیے۔
وزیراعظم نے ان سے کہا کہ آپ کی پیشگی اطلاع کی بدولت سے علاقے کو بروقت خالی کروا کر سیکڑوں انسانوں کی جانیں بچائی گئیں، انسانی خدمت کا آپ کا یہ اقدام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
وصیت خان، انصار اور محمد خان نے اس پذیرائی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہ اکہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے، جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے عراق میں
اپریل
صیہونی حملوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں:ٹرمپ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
جون
پاکستان کے وزیر خارجہ: ہم علاقائی سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں
جولائی
صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے کی منظوری دی
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکام نے صیہونی بستیوں کو وسعت دینے کے لیے
دسمبر
اسرائیل کا شام کے اہم علاقے میں ریڈار نظام نصب کرنے کا منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ
جولائی
موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف
مارچ
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال
نومبر