وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پہلگام واقعہ پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واقعے کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے اور پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

مشہور خبریں۔

 خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی نہیں ہے: سینئر طالبان عہدیدار

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین نے

جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر  اضافے کا امکان

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی  کی قیمت میں ایک

تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے

جنوبی شام پر صیہونی حملہ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے جمعرات اور جمعہ

شیخ رشید نے عمران خان کو خوش نصیب اور نواز شریف کو بدنصیب قرار دے دیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں سیاسی اور عوامی گروہوں کی  طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے