وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کرانے کی کوششیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اس بات کا دعوی سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔انہوں نے جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد ایک اور انتہائی اہم ملاقات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،وہ بھی ایک آئینی ملاقات ہوگی جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے مابین ہوگی۔

ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں آپ کو ان دونوں کی اچانک ملاقات ہوتی نظر آئے۔وزیر اعلی پنجاب آنے والے دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ میں ایک نئے رکن کا بھی اضافہ ہوا ہے جس پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے مابین بھی خاموشی سے رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے بھی کہا ہے کہ میں نے پرویز الہی کو ایف آئی آر کاٹنے سے منع کیا تھا۔ان سب کی آپس میں بات چیت چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الٰہی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹ نے UNRWA کی امداد میں کٹوتی کیوں کی؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے بالآخر فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے لیے فنڈز

ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز

ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی

?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے

صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک

غزہ میں جاری واقعات نسل کشی ہیں: لندن کے میئر

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لندن کے میئر صادق خان نے امریکہ کے سابق صدر

حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض

شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے