?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی بنوں پہنچ رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ اور ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ضلع جنوبی وزیرستان کے آپریشن میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
?️ 29 اگست 2025یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
اگست
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے جنازے پر بمباری کرنے کا منصوبہ تھا؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سید حسن
فروری
"ٹیکا” اور وسطی ایشیا میں ترکی کا ثقافتی اثر؛ عثمانی میراث یا ترقیاتی تعاون؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: وسطی ایشیا کے ترک زبان بولنے والے ممالک میں ٹیکا
دسمبر
قومی اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے
نومبر
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے
مئی
ملک میں کورونا کا وار جاری مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں
ستمبر
افغانستان میں ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ پینے کے
جولائی
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس
اگست