?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ دورے کے سلسلے میں نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
حکومت پاکستان نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی نیویارک آمد کی تصاویر شیئر کیں، جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آج نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
شہباز شریف کے ہمراہ دورہ امریکا میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
وہ دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور سلامتی کونسل میں قیام امن پر کھل کر بات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نیویارک میں امریکی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر گفتگو کی جائے گی۔
وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورہ امریکا میں بل گیٹس اور عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی خصوصی ملاقات کا امکان ہے۔
دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم بڑھتے ہوئے سمندری خطرات اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر عالمی فورم پر بات کرینگے۔
شہباز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران دوست ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کہ جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے۔ بیرسٹر گوہر
?️ 9 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
مارچ
بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج
جنوری
عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ہانیہ عامر نے کیا کہا؟
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات میں
دسمبر
پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر موصول
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی
مئی
لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام کا عجیب و غریب اعلان
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی جارحیت میں شدت کے ساتھ لبنان پر امریکی سیاسی دباؤ میں اضافہ
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کی دھمکیوں اور جارحیت میں شدت کے ساتھ ساتھ
نومبر
نیتن یاہو کےبغیر امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اامریکہ اور اسرائیل تعلقات اسرائیل کے بانی رہنما بنیامین نیتن یاہو
جون
امریکی انتخابات دھاندلی اور عالمی تمسخر کا نشانہ ہیں: ٹرمپ
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیانات دیتے ہوئے امریکی
فروری