?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے ساتھ باغ کے بعد مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے، جہاں جلسوں سے خطاب کریں گے۔سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی۔
خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بجلی منصوبوں کیلئے 5 ارب 86 کروڑ روپے بھی منظور کر لیے گئے۔ پی ایس ڈی پی سے 133 ارب 66 کروڑ روپےجاری کیے جائیں گے۔رواں مالی سال کا مجموعی پی ایس ڈی پی 900 ارب روپے ہے۔


مشہور خبریں۔
برازیل کے صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا نے امریکی سابق صدر
جولائی
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
حزب اللہ نے ایک گولی بھی نہیں ڈالی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: سید علی الموسوی، جو شیخ نعیم قاسم کے نمائندے ہیں،
ستمبر
سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
دسمبر
چین نے سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی توہین کی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے اپنے حالیہ
جنوری
کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ
مارچ
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل
فروری