وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی

وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان  نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کر دی ہے کہ  سعودی عرب سے ملنے والی رقم امداد نہیں ، پاکستان اس کے بدلے 3.2 فیصد سالانہ ادا کرے گا۔ شوکت ترین نے کل کہا تھا کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم  نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ کوئی امداد نہیں ہے، سعودی عرب 3ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا اور پاکستان سعودی عرب کو ڈیپوزٹ کے بدلے 3.2 فیصد سالانہ ادا کرے گا۔

وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریزرو 31 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جوکہتے ہیں ڈالر 180 کا ہو جائے گا تو ایسا کچھ حکومت کے ذہن میں نہیں۔ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ تجارتی خسارے کے باعث ملک میں ڈالر کے ریٹ اوپر جارہے تھے، اکتوبر میں تجارت کے نمبر بہت اچھے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں کامسئلہ صوبائی ہے، وزیراعظم  کے اختیار میں ہے پیٹرولیم قیمتوں کا عوام پر کتنا بوجھ ڈالا جائے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی نسل پرستی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی خاموشی توڑنے پر مجبور

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

کالعدم تحریک لبیک کےمتعدد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں

?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد کارکنان کی

سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا:   بن سلمان 

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:      ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور

ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی

مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا

بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونیوں کی موجودگی

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن نے سکیورٹی تحفظ کے معاہدے کے

امریکہ نے چین،جاپان اور بھارت سے تیل کے ذخائر چھوڑنے کا مطالبہ کیا

?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: رائٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے

امریکی سپریم کورٹ نے TikTok  پرلگایی پابندی 

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے