?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے ، ان کی جگہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ ہوں گے جب کہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں بطور سفیر تعینات کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، زاہد حفیظ چوہدری اس سے پہلے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان ، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے بطور ترجمان دفترخارجہ آج اسلام آباد میں اپنی آخری پریس بریفنگ کی ، اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے، پاکستان کے سفیر منصور علی خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، انہوں نے طالبان قیادت سے بھی ملاقات کی ہے، افغان سیاسی قیادت نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا،اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے طالبان کا بیان خوش آئند ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا بیان بھی احسن اقدام ہے، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر بو اور قیام امن کے لئے آگے آئے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد نہیں پھیلا، تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لئے کوششیں کرنی چاہئیے، پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کا حامی ہے ، پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ارکان کے انخلا کے لئے بھی کام کررہا ہے، پاکستان نے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل تشکیل دیا ہے، افغانستان میں پاکستان کا سفارتخانہ بھی کھلا ہے جو عالمی اداروں کو قونصلر سروسز فراہم کررہا ہے، آج پی آئی اے کے ذریعے چارسو غیر ملکی سفارتکاروں اور اہلکاروں کا انخلا کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری
دسمبر
لوگوں کو ہم سے ریلیف کی توقع تھی، ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، رانا ثنااللہ
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب
اکتوبر
امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 13 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد
اپریل
لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
?️ 18 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی سائنسدان اور محقق شہید ہوئے ہیں؟
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی
مئی
روس کا ایران سے اظہارِ یکجہتی
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
جون
’اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست