ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر 20فیصد جرمانہ عائد

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 270 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر علامی کپ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔

میچ کے اختتامی اور سنسنی خیز لمحات کے دوران پاکستان نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں کافی تبدیلیاں کیں جس کی وجہ سے میچ سست روی کا شکار ہوا تھا۔

میچ کے اختتام پر آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچر رچرڈسن نے پاکستان ٹیم کو آگاہ کیا کہ وہ مقررہ وقت سے چار اوور پیچھے ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوڈ آف کنڈٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اگر کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز ختم نہ کرسکے تو کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں چار اوورز پیچھے تھی اسی لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطی اور سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے یہ چارجز فیلڈ امپائر ایلکس وارف اور پال رائفل کے ساتھ ساتھ تھرڈ امپائر رچرڈ النگ ورتھ اور چوتھی امپائر رچرڈ کیٹل برو نے عائد کیے تھے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں لگاتار چوتھی ہار تھی اور یہ پہلا موقع ہے کہ گرین شرٹس کو کسی ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچوں میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مشہور خبریں۔

برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے

صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان کے نتائج

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان – صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے اہم

سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے

جانسن پر اعتماد ؛ سانس لینے کا ایک مختصر موقع

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے وارث جانسن پیر کو

پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن

?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز  احسن نے کہا ہے کہ پی

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

امریکہ اقتصادی جنگ میں بھی ایران سے شکست کھائے گا: عطوان

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق ایران کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے