?️
اسلام آباد (سچ خبریں)واک ان کورونا ویکیسنیشن کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں، 60 سالہ شہری25اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سال عمرکےافرادکوواک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60سالہ شہری25اپریل سےواک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔
واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 22 فروری کو ڈاکٹروں، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن شروع ہوئی۔ابتدائی طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا تھا کہ سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین کی امریکہ کو وارننگ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو
جنوری
بائیڈن ریاض کی راہ میں
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کے بارے میں واشنگٹن
جون
ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد
اپریل
یمنیوں کے ہاتھوں اسرائیل کی تین بڑی ناکامیاں
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل یمنی حملوں کے مقابلے میں تین اہم محاذوں پر
جون
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی
حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان
فروری
بائیڈن بن سلمان سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں، وجہ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے
اگست
مریم نوازکو حقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے، فردوس عاشق اعوان
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ٹی آئی رہنما اور معاون خصوصی فردوس
فروری