وانا؛ دہشتگردوں کے حملے میں رہنما جے یو آئی مولانا سلطان محمد شہید

مولانا سلطان محمد

?️

وانا (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے، جبکہ ان کی کم سن بچی بھی نشانہ بنی۔

جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔ 6 ماہ قبل جمعیت علما اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور تاحال علاج زیرِ التوا ہے۔ اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

مشہور خبریں۔

جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں، ماہرین

?️ 26 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

?️ 27 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

ہم روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن سلامتی مشیر

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر

کیسپرسکی نے جعلی اور سمگل شدہ موبائل فون استعمال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

?️ 14 اپریل 2025نیو یارک:(سچ خبریں) کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی

کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس

تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں

امریکہ اور اسرائیل یمن سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ عطوان کی زبانی

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے وضاحت کی ہے کہ

فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے