?️
وادی تیراہ: (سچ خبریں)وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف چھوٹے پیمانے پر فوجی آپریشن کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے سندانا، درے نغاری اور سندا پال کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر رات گئے حملے کے بعد مقامی سیکیورٹی کمانڈرز نے گزشتہ روز صبح سندانا کے علاقے کے رہائشیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں رہائش پذیر سپاہ کے قبائلیوں کو اس انتخاب کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ حملے میں ملوث مشتبہ افراد کو حوالے کردیں یا اپنے گھر خالی کردیں تاکہ شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے فوجی کارروائی شروع کی جاسکے۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ کم از کم 9 مشتبہ افراد کو سندانا اور ننگروسا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا جہاں دونوں سپاہ قبائل آباد ہیں۔
مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد حال ہی میں درے نغاری علاقے میں واپس آنے والے متعدد خاندانوں نے ایک بار پھر اپنے گھر خالی کرنا شروع کردیے ہیں۔
سپاہ قبائل کے بے گھر خاندانوں کی درے نغاری اور سندا پال میں واپسی کا عمل تین ہفتے قبل اس وقت عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جب واپس آنے والے کچھ افراد نے سیکیورٹی حکام کو ان کے علاقے میں مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
سپاہ قبائل کے بے گھر ہونے والے 5 ہزار خاندانوں نے 10 برس بعد 13 جون کو اپنے اپنے علاقوں کو واپس جانا شروع کردیا تھا، باڑہ کے 7 قبائل میں سے سپاہ قبائل آخری تھے جنہیں سیکیورٹی حکام کی جانب سے منظوری کے بعد گھر واپس جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی تیراہ کے علاقے میدان میں موجود ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں کے علیحدہ علیحدہ حملوں میں کم از کم 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ وادی میں فورسز کی ایک گاڑی کو بھی دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کابینہ کیسی ہے؟ سابق صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے سینئر رکن نے کابینہ کے وزیر کو
جنوری
نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر
اکتوبر
صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن
اکتوبر
کیا یوکرین میں خونی ہفتے آنے والے ہیں؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: کھوئی ہوئی زمینوں کی بازیابی کے لیے یوکرین کے جوابی
جولائی
الیکشن کمیشن کا مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس
جنوری
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی
شام کے حالات کو خراب کرنے میں امریکی فوج اہم کردار ادا کررہی ہے: روس
?️ 28 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے شام کے حالات کو خراب کرنے اور
مئی
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
?️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر