?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، 26 ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ کو کمٹمنٹ کی تھی کہ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں مقرر ہونی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کسی عام آدمی نے نہیں اور قائم مقام چیف جسٹس کے وعدے میں کوئی بات تو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ہم پریشر ڈالنے کیلئے آتے رہیں گے۔سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔
ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کیلئے عدالتی حکام سے رابطے کئے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سزا معطلی کا کیس مقرر کروانے کیلئے سرگرم کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس سمیت 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشتگردی کی متعدد عدالتوں میں سماعتیں ہوئیں تاہم اکثر کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج آزادی مارچ کے دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے جناح ہاوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے9 مئی جناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلاءکی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی۔ وکلاءنے موقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔


مشہور خبریں۔
یمن نے سعودی حکومت کو اہم پیغام دیتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کا مشورہ دے دیا
?️ 15 مئی 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کے نام اہم پیغام جاری
مئی
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی
فروری
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا
جون
پاکستان کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے میں ہے
?️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر
فروری
پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل
جنوری
تھنبرگ: غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ایک نسل کشی ہو رہی ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے حامی فلسطینی کارکن نے مقبوضہ علاقوں سے واپس
اکتوبر
حزب اللہ نے ایک گولی بھی نہیں ڈالی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: سید علی الموسوی، جو شیخ نعیم قاسم کے نمائندے ہیں،
ستمبر
کیا صیہونی لبنان پر زمینی حملہ کرنے والے ہیں؟ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیلی زمینی تجاوز کے آغاز سے متعلق متضاد
اکتوبر