?️
لاہور (سچ خبریں) نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی پر مامور، لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے نیوز ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، پی ایچ پی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شہری ون ویِلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔


مشہور خبریں۔
ہم خاموشی سے مرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے؛شہید یحیی السنوار کا اعلان
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی جانب
اپریل
حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں: مشی خان
?️ 8 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور
جولائی
بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور
مئی
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ احسن اقبال
?️ 16 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی
اکتوبر
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
تل ابیب اسرائیل کے خلاف پابندیوں سے پریشان
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے مطابق اسرائیل کے خلاف ترکی
مئی