?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ این سی او سی کی کارروائی میں معاونت کرتے رہیں گی جبکہ وزیرِ صحت، این سی او سی کے امور کی صدارت کریں گے۔
این سی او سی قومی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، سراغ رسانی، نگرانی اور ردعمل کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لیے اپنی کارروائیوں میں توسیع کرے گا۔
خیال رہے قبل ازیں 10 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
وزیراعظم نے وزارت برائے قومی صحت سے اومیکرون ویرینٹ کے نئے سب ویرینٹ کے حوالے سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
واضح رہے31 مارچ 2022 کو حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی اور بڑی آبادی کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو آج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری
نومبر
صیہونیوں کا ایک سال سے جاری بھیانک خواب؛ عالمی رسوائی اور تنہائی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں غیرمسلح فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی
اکتوبر
کراچی: مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیات انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
?️ 7 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
اکتوبر
سردار سلیمانی کو ترکی صحافی کا خراج عقیدت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: ترک صحافی نے حاج قاسم سلیمانی کی عظیم کاوشوں
جنوری
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے 5 نکاتی امریکی منصوبہ
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ
نومبر
کئی دہائیوں کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ ، 2037 میں عوامی قرض دوگنا ہونے کا امکان
?️ 7 اکتوبر 2021 سچ خبریں:اقرض کی چھت نچلی حد کانگریس نے مقرر کی ہےجو
اکتوبر
افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے
اگست
لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ
?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان
اپریل