SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم

دسمبر 8, 2022
اندر پاکستان
نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم
0
تقسیم
16
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے نیب  نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس، ان کی لاہور اور اسلام آباد کی منجمد جائیدادوں کو بحال کرنے کے لیے مختلف بینکوں اور محکموں کو خط لکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اس پیش رفت کے ساتھ اسحٰق ڈار بھی وفاقی حکمران اتحاد کے ان سیاست دانوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں ترمیم شدہ نیب قوانین کے تحت ریلیف ملا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لاہور میں واقع اپنا پرانا گھر واپس ملنے پر بہت خوش ہیں، یہ گھر انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں اپنی اہلیہ کو تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسحٰق ڈار کی 5 کنال پر مشتمل گلبرگ کی رہائش گاہ 2019 میں اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بنی جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے ایک پلاٹ کو بدل کر سڑک کے قریب دوسرا پلاٹ حاصل کیا۔

تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے پبلک پارک کو بحال کردیا، عدالت عظمیٰ نے ایل ڈی اے کو اسحٰق ڈار سے بحالی کے اخراجات وصول کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ گلبرگ کی رہائش گاہ کے علاوہ نیب کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں 3 پلاٹس، اسلام آباد میں 6 ایکڑ زمین، پارلیمنٹرینز انکلیو،اسلام آباد میں 2 کنال کا ایک پلاٹ، سینیٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں ایک پلاٹ، اسلام آباد میں 2 کنال اور 9 مرلے کا ایک ایک پلاٹ اور چھ گاڑیاں بھی ڈی ٹیچ اور بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

2019 میں عدالتی احکامات کے بعد نیب کی درخواست پر محکموں نے ان جائیدادوں کو اٹیچ اور منجمد کیا تھا۔

اسحٰق ڈار کو 2017 میں سپریم کورٹ نے مفرور قرار دیا تھا جب کہ وہ لندن میں موجود ہونے کی وجہ سے عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، انہیں نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور منی لانڈرنگ ریفرنس کا سامنا تھا۔

احتساب عدالت نے ان کا وارنٹ گرفتاری رواں سال ستمبر میں معطل کیا تھا جس کے بعد ان کی لندن سے وطن واپسی کی راہ ہموار ہو گئی تھی،انہوں نے تقریباً 5 سال لندن میں خود ساختہ جلاوطنی میں گزارے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: اسحق ڈارمسلم لیگ ننیبنیب قوانینوزیر خزانہوفاقی حکمران اتحاد

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

پاکستان
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں 90 سے زائد بے گناہ نمازیوں کو شہید...

مزید پڑھیں

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری

فلسطینیوں
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ...

مزید پڑھیں

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?