?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مولانا کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے کہا کہ مجھے نہیں معلوم مولانا کو کون چلا رہا ہے اور کس کے مشورے سے عمل کر رہے ہیں کیوں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ عمراں خان خود اسرائیل کو تسلیم کرنے انکار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے نیب اور ایف آئی اے نے دس مرتبہ کہا ہے کہ اپنی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع بتا دیں لیکن یہ نہیں بتاتے۔ انہیں یہ تو علم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیا چاہتی تھی اور اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی تھی لیکن انہیں یہ علم نہیں ہے کہ ان کے اپنے اور ان کے بچوں کے نام جو کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں آخر وہ کہاں سے آئی ہیں۔
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب جو آصف علی زرداری اور نواز شریف کو تو گرفتار کر لیتی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کو آج تک گرفتار نہیں کر سکی۔ کیا یہ نیب کی کوئی کمزوری ہے کہ مولانا صاحب بارہا مرتبہ نیب کو للکار چکے ہیں لیکن نیب کچھ نہیں کرتی ، کیا نیب اتنی بے جان ہے؟ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، کیا اُن کے پاس کوئی ایٹم بم ہے جس سے نیب ڈرتی ہے۔
جس پر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب جب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نہیں جاؤں گا و ہ نہیں گئے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے ویڈیوز کا کہا تھا کیا ایسا تو نہیں کہ مولانا کے پاس نیب کی کوئی ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے نیب ان کو گرفتار نہیں کر پا رہی؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
ٹرمپ نے ارجنٹائن پر چین سے دور رہنے کے لیے دباؤ ڈالا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ارجنٹائن کے حکام پر ملک میں چین
اکتوبر
مقاومت اسرائیل کو خوفزدہ کرنے والی واحد طاقت
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی ماہر محمود المغربی کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں،
ستمبر
بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
?️ 4 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے
جون
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
ٹرمپ اور زیلنسکی کی نجی اور مختصر ملاقات
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی نے روم میں پوپ فرانسس کی
اپریل
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری
سعودی کابینہ میں تبدیلیاں
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم
مارچ