?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے، سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیہ کے لئے استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا ریاست کے ڈیجیٹل میڈیا سے زیادہ مضبوط تھا، ریاستی میڈیا ادارے ریاست کے بیانیہ کو پیش کرنے میں بری طرح ناکام تھے، وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، وزیراعظم نے 2017ءمیں ہی واضح کر دیا تھا کہ مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے، ہم نے 2018ءمیں ریفارمز کا آغاز کیا، ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کو ٹرانسفارم کرنے کا باعث بنے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ 2016ءسے پاکستان تحریک انصاف میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیکھ رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف کا ڈیجیٹل میڈیا ریاست کے ڈیجیٹل میڈیا سے زیادہ مضبوط تھا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو پارٹی کا ترجمان بنا رکھا تھا جس میں ریاستی بیانیہ کی بجائے پارٹی کے بیانیہ کو تقویت دی گئی۔
پی ٹی وی، اے پی پی اور پی آئی ڈی تباہی کی جانب گامزن تھے، ہیومن ریسورس کی صورتحال ابتر تھی، صرف پی آئی ڈی کراچی میں 62 افراد کے اسٹاف میں سے ایک ایم اے، تین بی اے اور باقی تمام افراد میٹرک تعلیم کے حامل تھے۔ اے پی پی، ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے اربوں روپے کے بجٹ ہیں لیکن وہ ریاست کے بیانیہ کو پیش کرنے میں بری طرح ناکام تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس طریقے سے نظام قائم کیا تھا، ہم اس پر جانا چاہتے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے 2017ءمیں ہی واضح کر دیا تھا کہ مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے، ہم نے 2018ءمیں ریفارمز کا آغاز کیا، 2020ءمیں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا، پی ٹی وی کو ایچ ڈی کیا، اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنایا، آج ریڈیو پاکستان کی ایپلی کیشن بہترین ایپس میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارے حکمرانوں کو پبلک ڈپلومیسی کی اہمیت کا خیال نہیں تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
صرف رواں ہفتے وزیراعظم کی مصروفیات کو دیکھا جائے تو دنیا بھر کے میڈیا میں وزیراعظم کا انٹرویو گیا ہے۔ جتنا وقت وزیراعظم میڈیا میں دے رہے ہیں اتنا شاید ہی اس سے قبل کسی حکمران نے دیا ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت 42 جرنلزم سکولز کام کر رہے ہیں، ان کے کورسز اپ ڈیٹ نہیں تھے، وزارت اطلاعات میں جو افسران سی ایس ایس کر کے آتے ہیں انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہوتیں، ہم انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے تمام کورسز تبدیل کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے افسران کو ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں آگاہی فراہم کر سکیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب وہ 2018ءمیں پہلی مرتبہ وزیر اطلاعات بنے تو انہوں نے وزیر خزانہ کو خط لکھا کہ ملک میں ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کا بجٹ تقریباً چار ارب روپے ہے، یہ آئندہ پانچ سالوں میں 12 ارب روپے تک پہنچ جائے گی لیکن ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ صرف تین سالوں میں بڑھ کر 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ یہ پانچ سالوں میں 35 ارب روپے تک بڑھ جائے گی، ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
یونان کو فضائی اڈے کی تعمیر کے لیے 33 ملین ڈالر کی امریکی امداد
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ یونان کو فوجی تنصیبات کی ترقی
دسمبر
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی:صہیونی میڈیا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حالیہ مہینوں میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی
مئی
صدر نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی
مئی
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور
?️ 1 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان
اپریل
فواد چوہدری نے سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے موجودہ
اکتوبر
اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے
نومبر