?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قائدین نے پاک-سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جو اسی دن لندن سے روانہ ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ ان کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف، جن کے اپنی جلاوطنی کے دوران سے سعودی عرب میں اچھے تعلقات ہیں، وہ جدہ میں حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے 28 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد جلد پاکستان آنے والے ہیں، پاکستان کی خوش حالی ان کی اپنی خوشی ہے، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ آئل ریفائنری کا منصوبہ وہی منصوبہ ہے جو 2019 میں وہ خود لے کر آئے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ بد دل ہوگئے اور باقی ممالک میں جاکر انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی لیکن اب بڑی مشکل سے ہم ان کو لے کر آئے ہیں، اب آئل ریفائنری پر بھی کام ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ہیگ کی عدالت کا چ کی مذمت کرتے ہوئے نیا حکم جاری
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف آج بدھ کے روز غزہ پٹی پر
اکتوبر
اوپن ووٹنگ کو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ بتایا، عمران خان
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر
فروری
صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور
فروری
سات اکتوبر کا واقعہ صہیونی مظالم کا فطری ردعمل تھا
?️ 8 اکتوبر 2025سات اکتوبر کا واقعہ صہیونی مظالم کا فطری ردعمل تھا فلسطینی تحریک
اکتوبر
تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات
فروری
فرانسیسی ثقافتی کارکنوں کی میکرون سے اجتماعی درخواست
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: ایک کھلے خط میں 230 سے زائد فرانسیسی فنکاروں، اداکاروں
جون
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست
امریکہ اور روس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کا آغاز
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ کا ماننا
فروری