?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شہبازشریف ایسے وزیراعظم ہیں جن کے پلگ میں بھی کچرا پھنسا ہوا ہے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے وہ اہم دن ہوگا اور لوگ پہاڑوں سے اتریں گے۔ملک میں موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے،امید ہے ذمہ داران میرٹ پر فیصلے کریں گے۔
ملک میں مہنگائی،غربت اور بھوک سے لوگوں کا برا حال ہے۔سب کو کہتا ہوں ملبہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز پر نہیں کسی اور پر گرے گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر پر حکومت کرنے والو اگر کوئی جانی نقصان ہو گیا تو بھاگ نہیں پاؤ گے۔اس سے بڑا کیا عدم اعتماد ہے کہ کراچی میں لوگ چوراہوں پر مارے جا رہے ہیں۔ ہمارے شہر میں دہی کی دکانوں پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔
پاکستان تاریخ کے تشویشناک وقت سے گزر رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ڈرون سے بم گرائیں گے خدا کا خوف کرو،پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے۔پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے۔اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں دفعہ 144 کے قانون کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی،سینیٹر سیف اللہ نیازی اور اسد عمر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرنے کی ہدایت کی۔اسد عمر نے عدالت میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جو خلاف قانون ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں اور آپ کو کسی بات سے روکا گیا ہے؟ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اس صورت میں ریلی نہیں نکالی جاسکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ احتجاج یا ریلی نکالنے کا طریقہ ہے جس کے لیے اجازت لینی ہوتی ہے،دھرنا کیس کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے،آپ نے وہ پڑھا ہے؟
مشہور خبریں۔
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر
جون
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست
معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات
اگست
ریاض: شام کی عرب لیگ میں واپسی سے خطے میں استحکام بحال ہوگا
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں
ستمبر
سعودی اتحاد ہمارے تیل کے جہازوں کو چھوڑنے میں تاخیر کر رہا ہے: یمن
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ احمر کی یمنی بندرگاہوں کی تنظیم کے نائب صدر نے
اپریل
صہیونی فوج سخت دنوں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ شہر کے اطراف و
جولائی