?️
لاہور: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں پر بات چیت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور امریکی سفیر کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آنے کے بعد سے عام انتخابات کی تیاری میں عوامی رابطہ مہم پر ہیں۔
پارٹی کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جہاں ان کی گفتگو دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت اور دیگر مسائل پر مرکوز تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ان کی خاص توجہ اگلے عام انتخابات میں پارٹی کی تیاری پر مرکوز تھی۔
امریکی سفیر کے ساتھ گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے انہیں آگاہ کیا کہ ملک کو اس وقت درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کریں گے۔
دونوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی کثیرالجہتی خدشات پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم اور مضبوط شراکت داری کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔
بیان کے مطابق انہوں نے تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان کامیاب نتائج پر زور دیا جو امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی بنیاد رکھتے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا معاملہ بھی اٹھایا جن کو اسرائیلی بمباری میں بے رحمی سے قتل کیا جارہا ہے۔
نواز شریف نے فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا اور ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی عسکری تجزیہ کار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سامنے
جنوری
امریکی اسٹورز میں سپلائی کا بحران اور خالی شیلف
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں
جنوری
تل ابیب اور ویٹیکن کے درمیان تلخ تعلقات ؛ وجہ؟
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی ویٹیکن کے پوپ
جولائی
امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے
اگست
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری
غزہ کی پٹی کے شمال میں نسل کشی اور جبری نقل مکانی میں شدت
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ہیلتھ ڈائریکٹر نے کہا کہ جارحیت
نومبر
شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ؛ 100 دہشت گرد ہلاک
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام
اکتوبر