?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا میں تسلیم کرتا ہوں نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی۔ ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاالدین میں جلسے سے خطاب میں تسلیم کیا کہ نواز شریف کا ملک باہر نکل جانا ان کی غلطی تھی۔انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے گل دستے میں ایک شخص ہے جس کو میں مولانا نہیں کہوں گا، 30 سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا چور یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، فضل الرحمان ان کو ڈرا رہا ہے کہ جلدی عمران کو گرا دو ورنہ 2023 کا الیکشن گیا، ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے۔
ان کا کہنا تھا 15 ہزار کی تنخواہ میں مقصود چپڑاسی رمضان شوگر ملز میں ملازم تھا، ایف آئی اے کو پتا چلا 4 ارب روپے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آیا، پتا چلنے پر راتوں رات پہلے چھوٹے میاں نے بیٹے کو ملک سے بھگا دیا، پھر داماد کو ملک سے بھگا دیا، خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھا اس نے اپنے جہاز میں اسحاق ڈار کو باہر بھگا دیا۔
وزیر اعظم نے کہا اگر چوری نہیں تو ڈر کس چیز کا ہے، یہ عمران سے ڈرتے ہیں، عمران خان نے ان کو مشرف کی طرح این آر او نہیں دینا۔انھوں نے مزید کہا خیبر پختون خوا کبھی کسی کو دوسری باری نہیں دیتا، لیکن پی ٹی آئی کو دوسری باری دے دی، خیبر میں سب سے تیزی سے غربت پی ٹی آئی دور میں کم ہوئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ کا سروے ہے 2013 سے 2018 کے پی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی۔


مشہور خبریں۔
گلاسگو کانفرنس معاملے پروزیراعظم کا اہم فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو
دسمبر
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
مقبوضہ کشمیر بھارت کا جدید دور کا نوآبادیاتی منصوبہ ہے، پاکستان
?️ 4 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اقوام
اکتوبر
اپوزیشن اقتدار میں آکر نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے:عمران خان
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کا براہِ
اپریل
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی
دسمبر
چینی وزیر خارجہ کا غیر اعلانیہ دورہ کابل
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان میں خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کے وزیر
مارچ
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب ڈالر کی کمی
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب
فروری
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی
?️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی
جنوری