?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے کے بعد قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میاں صاحب کو برطانیہ میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف کے پاس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق موجود ہے، اگر فیصلے کیخلاف کی گئی اپیلوں کا فیصلہ بھی ان کے حق میں نہیں آیا، تو اس صورت میں برطانوی حکومت قائد ن لیگ کو برطانیہ سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے گی۔
برطانوی حکومت کے فیصلے کے تحت مقررہ مدت میں برطانیہ نہ چھوڑنے کی صورت میں قائد ن لیگ کو قانون کے تحت حراست میں لے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔
قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔
نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔ قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔
یہاں یہ واضح رہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کا پاکستانی پاسپورٹ پہلے ہی ایکسپائر ہو چکا، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے
جولائی
آسمانی کتابوں کی توہین آزادی بیان کے خلاف ہے؟ ڈنمارک کی وزیراعظم کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کیوزیر اعظم نے واضح کیا کہ آسمانی کتابوں کی
اگست
ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان ہونے والا مناظرہ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: منگل کی شام 10 ستمبر 2024 کو فلاڈیلفیا میں ٹرمپ،
ستمبر
صیہونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف ایک اور مکروہ حقیقت منظر عام پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوج کے
مئی
موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف
مارچ
پاکستان بھنور سے نکل آئے گا، دیوالیہ ہوگا، نہ سری لنکا بنے گا، وزیر خزانہ
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحٰق ڈار نے کہا
جون
اومیکرون کا قہر جاری، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی
جنوری
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر