نواز شریف، مریم نواز کی اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف سے ملاقات متوقع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نومنتخب سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے ہفت روزہ طویل دورے پر جنیوا روانہ ہو گئی ہیں جہاں نواز شریف اپنا طبی معائنہ کرائیں گے-

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا یہ دورہ جنیوا ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہوں گے جہاں وہ عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کی اپیل کریں گے۔

اس دوران 9 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر شریف برادران اور مریم نواز کی ملاقات متوقع ہے۔

رواں ہفتے کے دوران نواز شریف کی ڈاکٹروں سے ملاقات طے ہے جب کہ وہ ویک اینڈ سوئٹزرلینڈ میں گزاریں گے جس کے بعد وہ آئندہ ہفتے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

شریف برادران کی آئندہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت کو سخت معاشی صورتحال اور سیلاب کی تباہی سے متعلق سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

امکان ہے کہ ملاقات کے دوران وہ ان مسائل کے ساتھ ساتھ پارٹی کو درپیش سیاسی چیلنجوں پر بھی بات کریں گے کیونکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے لیے سخت چیلنج ثابت ہوسکتی ہے۔

جیسے جیسے نگراں حکومت یا ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں، ویسے ویسے موجودہ حکومت پر انتخابات کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) ملک میں عمران خان کی سپورٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دونوں کی واپسی کی منتظر ہے اور کہتی رہی ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے صحت مند قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

پارٹی کی سینئر نائب صدر کی حیثیت سے شریف برادران کی ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی اہم ہے کیونکہ اس دوران پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔

ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنیوا میں مقیم ایک نامور ماہر امراض قلب ڈاکٹر الریچ سگوارٹ سے معائنہ کرایا تھا جو ویسکولر اسٹینٹس اور ان کے طبی استعمال میں اپنے نمایاں خدمات کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر الریچ سگوارٹ سے شریف خاندان کئی برسوں سے معائنہ اور مشاورت کرتا رہا ہے جبکہ وہ نواز شریف کے والد میاں شریف کے کارڈیالوجسٹ بھی تھے، وہ کووڈ-19 وبا سے قبل 2019 میں نواز شریف کا معائنہ کرنے ایون فیلڈ ہاؤس بھی گئے تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کا جنیوا کا یہ دورہ شریف خاندان کے نومبر کے آخر میں تعطیلات گزارنے کے لیے یورپ کے دورے کے ایک ماہ بعد ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا مطلب ہتھیار

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی پیشکش کی خبر غلط تھی۔ بیرسٹر گوہر

?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا

بچوں، بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومتی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بچوں،بچیوں

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ائیر

صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ

?️ 17 فروری 2026صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ

ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کے منصوبے میں بحری جہازوں کی اسکورٹنگ شامل نہیں 

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ

افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل

?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے

حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے