نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا، عطا تارڑ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سیاست میں آنے سے پہلے اور بعد میں اُن کی شخصیت اور حالات کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا، نئی نسل کے ذہنوں میں ایک زہر بھرا گیا اور ابہام پیدا کیے گئے اس نواز شریف کے بارے میں جو گورنمنٹ کالج مرسڈیز پر جایا کرتا تھا، اُن کے والد نے 1960/70ء کی دہائی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سٹیل فیکٹری قائم کی تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت میاں شریف کے بچے پوری دنیا کے دورے کرتے تھے، ان کے بچوں کے عالمی دورے، بزنس ملاقاتیں اور صنعتی قیادت کے واضح ثبوت تصاویر کی صورت میں موجود ہیں، 1985 میں نواز شریف کے سیاست میں آنے سے پہلے میاں شریف نے نیشنلائزیشن کے دردناک عمل کے باوجود اپنی محنت اور کریڈیبلٹی سے نئی صنعتیں قائم کیں، روزگار کے مواقع پیدا کیے اور ملک کے لیے زر مبادلہ پیدا کیا، اس پہلو پر بات ہونی چاہیئے اور روشنی ڈالی جانی چاہیئے کیوں کہ بہت سارے لوگوں کو 1985ء سے پہلے والی تاریخ بھول جاتی ہے۔

عطا تارڑ یہ بھی کہتے ہیں کہ آج جو معیشت درست سمت میں آ چکی ہے یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اس میں فوج کے ادارے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا کردار ہے اور پنجاب میں جو پبلک سروس ڈیلیوری ہے، مریم نواز جس طرح دن رات آپ کی خدمت کر رہی ہیں ریکارڈ بن رہے ہیں، کے پی کے میں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے

?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام

ماسکو کے ساتھ کشیدگی تل ابیب کی کابینہ کی غلطی ہے: نیتن یاہو

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:   حزب اختلاف کے رہنما اور صیہونی حکومت کے سابق وزیر

افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے

صیہونی وزات جنگ کی حالت زار

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ

ٹرمپ کا باکو اور وسطی ایشیائی ممالک کو معمول کے معاہدوں میں گھسیٹنے کا منصوبہ

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: روئٹرز نے پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ

یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:    آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو

نیتن یاہو کا کولمبیا کے صدر کے خلاف بھڑکے

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: نتن یاہو نے سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ اسرائیل

برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے