?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے حکومت ملنے کے باوجود ہم نظام میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں اور ابھی تک نظام تبدیل نہیں ہو سکا ،قومی احتساب کا قومی خزانے میں 4000 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرنا قابل تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 400 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جو قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے پاناما کیس کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں یہ تاثر بنا کہ عدالتی نظام کرپشن کے خلاف جنگ میں حصہ ہے لیکن کچھ معاملات میں عوام کی سوچ ہے کہ نظام تابحال تبدیل نہیں ہوسکا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ نظام تبدیل نہیں ہوسکا، ہم نے حکومت لی ہے لیکن نظام کے خلاف ہمارے جنگ تابحال جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پیش کی گئی اور درخواست کی اگلی ہی سماعت میں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس تمام معاملات میں حکومت سے کوئی مؤقف شامل نہیں رہا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ ان ہزاروں قیدیوں کو حقوق کو ایک طرف رکھ دیں اور انہیں بھول جائیں۔
مشہور خبریں۔
2023 کے پہلے 3 ماہ میں سعودی عرب کے بجٹ میں کمی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی
مئی
سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز
اگست
حزب اللہ کا صیہونی اڈے میرون پر میزائل حملہ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی
فروری
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ
جنوری
سویڈن کے سفیر نے لبنان کیوں چھوڑ ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بنانی ویب سائٹ Lebanon Debate نے اعلان کیا ہے کہ بیروت
جولائی
ٹرمپ کے دورے کے بعد برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرے گا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری
ستمبر
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
صیہونی وزیر اعظم کا ایران کے بارے میں مغربی ممالک کو مضحکہ خیز مشورہ!
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کل اسرائیلی فوج کے ریڈیو
دسمبر