نجکاری کمیشن بورڈ کی پاور فرم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن  نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کی تجویز کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھایو نے کی، بورڈ کو این پی پی ایم سی ایل ٹرانزیکشن کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا، یہ ادارہ نجکاری کی فہرست میں شامل بڑے سرکاری اداروں (ایس او ای) میں سے ایک ہے۔

عابد حسین بھایو نے بطور چیئرمین پی سی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور مہارت سے استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔

جون میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے اسٹیک ہولڈرز کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزارت خزانہ اور وزارت توانائی، پی سی اور این پی پی ایم سی ایل کے ارکان شامل کیے گئے تھے تاکہ نجکاری کے معاملات کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

2020 میں وبائی مرض کووڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے نجکاری سے متعلق جاری معاملات شیدید متاثر ہوئے جب کہ مشرق وسطیٰ، چین، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے 12 پارٹیاں پری کوالیفائی کرچکی تھیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری پری کوالیفائڈ اہل سرمایہ کاروں کی جانب سے سائٹ کے دوروں اور خریداروں کی جانب سے تکمیل کے قریب پہنچ چکی تھی، ممکنہ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں دو ہفتے اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات اور پی ایس ایم سائٹ کا دورہ کرنے میں گزارے تھے۔

بورڈ کو ایس او ای نجکاری کی مجموعی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اور اراکین نے ایچ بی ایف سی ایل نجکاری میں ہونے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ (ایس ای ایل) اور پاکستان انجینئرنگ کمپنی (پی ای سی او) کے ساتھ مختلف مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پر پی سی بورڈ کی منظوری طلب کی گئی جنہوں نے اپنی نجکاری کا عمل روک دیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس ای ایل بورڈ کی تشکیل اور مستقل ایم ڈی کے تقرر سے نجکاری سے متعلق ضروری فیصلوں پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔

بورڈ کے اراکین نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے کو سی سی او پی کے سامنے اس کے آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔

پی سی بورڈ کو جناح کنونشن سینٹر (جے سی سی) کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ ممبران نے اس کے لیے منظور کیے گئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر سے اختلاف کے بعد نجکاری سے متعلق کارروائی روک دی تھی۔

وزیر نجکاری نے حال ہی میں سی ڈی اے چیئرمین کے ساتھ معاملے کو حل کرنے کے لیے تفصیلی میٹنگ کی، میٹنگ کے دوران باہمی طور پر اتفاق کیا گیا کہ پی سی جے سی سی کے لیے قابل عمل پلان تشکیل دیا جائے گا۔

نجکاری کمیشن سی ڈی اے کی مشاورت سے ٹرانزیکشن کے اسٹرکچر پر بھی نظر ثانی کرے گا، پی سی بورڈ ممبران نے تجاویز کی توثیق کی اور سفارش کی کہ اس معاملے کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اپنے اختیارات کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن اسے ان اداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے دیگر متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز سے مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہورہا۔

مشہور خبریں۔

سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری، کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ مریم نواز

?️ 4 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ 

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ

کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور فرانس میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجرا پر دفتر خارجہ کا ردعمل

?️ 5 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں

جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: محمد الہندی، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل،

صہیونی ریاست میں میرے شوہر کے خلاف سازش ہو رہی ہے؛سارہ نیتن یاہو کا انکشاف 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سارہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

وزیر داخلہ نے تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی

اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے