نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل، ایف بی آر کو زبردستی رجسٹرکرنے کاا ختیار دیدیا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل ہوگیا،ایف بی آر کو زبردستی رجسٹرکرنے کاا ختیار دیدیا گیا، اگر کوئی شخص جو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کا اہل ہے مگر رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن نہیں کراتا تو ایف بی آر کا مجاز افسر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو اپنی تحقیقات کی بنیاد پر ایسے شخص کو زبردستی رجسٹر کرے گا۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل بنانے اور بعض قوانین میں ترمیم کیلئے منظور شدہ فنانس بل کے تحت ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے سخت اقدامات متعارف کرادئیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دو نئی شقیں 14AC اور 14AD شامل کی گئی ہیں جن کے مطابق نان فائلرز اور رجسٹریشن سے گریز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شق 14AC کے تحت کمشنر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ فرد کے بینک اکاؤنٹس کو تحریری حکم نامے کے ذریعے بند کرا سکتا ہے اور رجسٹریشن کے بعد ہی یہ پابندی ختم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی تھی اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔

حکام کایہ بھی کہنا تھا کہ نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیاتھا۔ اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر 2 فیصد تک انکم ٹیکس عائد کردیا  گیا تھا۔ کپڑوں کے آن لائن کاروبار پر 2 فیصد اور الیکٹرونکس پر 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ کپڑوں، الیکٹرونکس اور الیکٹریکل کے علاوہ کوئی اور کاروبارکرنے پر 1 فیصد ٹیکس ہوگا۔

حکام کے مطابق بینک یا کورئیر سروس ایف بی آر کے اتھرائزڈایجنٹ کے طورپر ٹیکس رقم جمع کرائیں گے، آن لائن کاروبارکرنے والے انکم ٹیکس کیلئے کسٹمرز سی اضافی پیسے نہیں لیں گے۔ایف بی آرکامزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس مدمیں 5 فیصد اضافہ کیا جائیگا ، گوگل، یوٹیوب، فیس بک سمیت ڈیجیٹل سروسزپر ایڈوانس ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ 

مشہور خبریں۔

غزہ میں اسرائیلی جاسوس کو خصوصی مشن کے ساتھ دی گئی پھانسی 

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک جاسوس

سی این این: یوکرین کی جنگ اب ٹرمپ کی جنگ ہے

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فعال طور پر یوکرین میں

حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قاہرہ پہنچا

?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد غزہ

اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم

صہیونی ماہر: شام پر اسرائیل کے حملے بے بنیاد ہیں

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور فوجی امور کے ماہر یوسی

یوکرین جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی،روس کیا کہتا ہے؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ

غزہ امن منصوبہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے