?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل المدتی برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدر اردوان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ لبنان کی سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان
دسمبر
غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:نیوز میڈیا کے مطابق قبرس میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات
نومبر
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا اسٹریٹجک خطرہ ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے درست رہنمائی
اگست
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
Britain goes wild for Burgundy wine served at royal wedding
?️ 1 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
’پاکستان کو رواں مالی سال بیرونی قرضوں کی مد میں 25 ارب 90 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں‘
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو مالی سال 26-2025 میں بیرونی قرضوں
جولائی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید
دسمبر
حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے
جولائی